Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2663 (مشکوۃ المصابیح)

[2663] رواہ البخاري (1635)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ جَاءَ إِلَی السِّقَايَةِ فَاسْتَسْقَی. فَقَالَ الْعَبَّاسُ: يَا فَضْلُ اذْہَبْ إِلَی أُمِّكَ فَأْتِ رَسُولَ اللہِ ﷺ بِشَرَابٍ مِنْ عِنْدِہَا فَقَالَ: ((اسْقِنِي)) فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّہُمْ يَجْعَلُونَ أَيْدِيَہُمْ فِيہِ قَالَ: ((اسْقِنِي)) . فَشرب مِنْہُ ثُمَّ أَتَی زَمْزَمَ وَہُمْ يَسْقُونَ وَيَعْمَلُونَ فِيہَا. فَقَالَ: ((اعْمَلُوا فَإِنَّكُمْ عَلَی عَمَلٍ صَالِحٍ)) . ثُمَّ قَالَ: ((لَوْلَا أَنْ تُغْلَبُوا لَنَزَلْتُ حَتَّی أَضَعَ الْحَبْلَ عَلَی ہَذِہِ)) . وَأَشَارَ إِلَی عَاتِقِہِ. رَوَاہُ البُخَارِيّ

ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پانی پینے کی جگہ پر تشریف لائے تو آپ نے پانی طلب کیا تو عباس ؓ نے فرمایا: فضل! اپنی والدہ کے پاس جاؤ اور ان کے پاس سے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے پانی لے کر آؤ۔آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’مجھے (یہیں سے) پلاؤ۔‘‘ انہوں نے عرض کیا اللہ کے رسول! لوگ اپنے ہاتھ اس میں ڈالتے ہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’مجھے (یہیں سے) پلاؤ۔‘‘ آپ نے اسی میں سے نوش فرمایا،پھر آپ زم زم پر تشریف لائے تو لوگ وہاں پانی پلا رہے تھے اور خوب محنت کر رہے تھے۔آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کام کرتے رہو،کیونکہ تم ایک نیک کام میں مشغول ہو۔‘‘ پھر فرمایا:’’اگر لوگ تم پر غالب نہ آ جائیں تو میں بھی اپنی سواری سے اتر آتا حتی کہ میں رسی اس پر رکھ لیتا۔‘‘ آپ نے اپنے کندھے کی طرف اشارہ فرمایا۔رواہ البخاری۔