Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2668 (مشکوۃ المصابیح)

[2668] متفق علیہ، رواہ البخاري (1755) و مسلم (1327/379)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّاسُ يَنْصَرِفُونَ فِي كُلِّ وَجْہٍ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا يَنْفِرَنَّ أَحَدُكُمْ حَتَّی يَكُونَ آخِرُ عَہْدِہِ بِالْبَيْتِ إِلَّا أَنَّہُ خُفِّفَ عَنِ الْحَائِضِ))

ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،لوگ (منیٰ سے فارغ ہو کر) کسی بھی طریق سے واپس چلے جاتے تھے،(یہ صورتحال دیکھ کر) رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تم میں سے کوئی شخص مکہ سے نہ جائے حتی کہ اس کا آخری وقت بیت اللہ کے پاس ہو،(طواف وداع کرے) البتہ حیض والی عورت کو مستثنیٰ قرار دیا۔‘‘ متفق علیہ۔