Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2669 (مشکوۃ المصابیح)
[2669] متفق علیہ، رواہ البخاري (1771۔ 1772) و مسلم (387 / 1211)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن عائشةَ قَالَتْ: حَاضَتْ صَفِيَّةُ لَيْلَةَ النَّفْرِ فَقَالَتْ: مَا أُرَانِي إِلَّا حَابِسَتَكُمْ. قَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((عَقْرَی حَلْقَی أَطَافَتْ يَوْمَ النَّحْرِ؟)) قيل: نعم. قَالَ: ((فانفري))
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،کوچ (کے دن) کی رات صفیہ ؓ کو حیض آ گیا،تو انہوں نے عرض کیا،میرا خیال ہے کہ (طوافِ وداع کی وجہ سے) میں نے تمہیں روک دیا ہے،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’(عرب کے محاورے کے مطابق) بے اولاد،سر مُنڈی یا حلق میں بیماری والی،(اس سے بددعا مراد نہیں،بلکہ جیسے کہا جاتا ہے: تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں ویسے ہی یہ الفاظ ہیں) کیا اس نے قربانی کے دن طواف افاضہ کیا تھا؟‘‘ آپ کو بتایا گیا: جی ہاں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’پھر (مدینہ کی طرف) کوچ کرو۔‘‘ متفق علیہ۔