Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2692 (مشکوۃ المصابیح)
[2692] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (1828)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ وَجَدَ الْقُرَّ فَقَالَ: ألق عَليّ ثوبا نَافِعُ فَأَلْقَيْتُ عَلَيْہِ بُرْنُسًا فَقَالَ: تُلْقِي عَلَيَّ ہَذَا وَقَدْ نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ يَلْبَسَہُ الْمُحْرِمُ؟ . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد؟
نافع سے روایت ہے کہ ابن عمر ؓ نے ٹھنڈک محسوس کی تو فرمایا: نافع! مجھ پر کوئی کپڑا ڈالو،میں نے ایک جبہ ان پر ڈال دیا تو انہوں نے فرمایا: تم مجھ پر یہ ڈال رہے ہو حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے محرِم کو اسے پہننے سے منع فرمایا ہے۔اسنادہ صحیح،رواہ ابوداؤد۔