Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2696 (مشکوۃ المصابیح)

[2696] متفق علیہ، رواہ البخاري (1825) و مسلم (1193/50)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن الصعب بن جثامة أَنہ أہْدی رَسُول اللہِ ﷺ حِمَارًا وَحْشِيًّا وَہُوَ بِالْأَبْوَاءِ أَوْ بِوَدَّانَ فَرَدَّ عَلَيْہِ فَلَمَّا رأی مَا فِي وَجْہَہُ قَالَ: ((إِنَّا لَمْ نَرُدَّہُ عَلَيْكَ إِلَّا أنَّا حُرُمٌ))

صعب بن جثامہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے مقام ابواء یا مقام ودان پر ایک جنگلی گدھا رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں پیش کیا آپ نے اسے قبول نہ فرمایا،جب آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے چہرے پر افسردگی کے آثار دیکھے تو فرمایا:’’ہم نے اس لیے تمہیں واپس کیا ہے کہ ہم حالت احرام میں ہیں۔‘‘ متفق علیہ۔