Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2695 (مشکوۃ المصابیح)

[2695] صحیح، رواہ أحمد (392/6۔ 393 ح 27739) والترمذي (841)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي رافعٍ قَالَ: تَزَوَّجَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَيْمُونَةَ وَہُوَ حَلَالٌ وَبَنَی بِہَا وَہُوَ حَلَالٌ وَكُنْتُ أَنَا الرَّسُولَ بَيْنَہُمَا. رَوَاہُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ

ابورافع ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے میمونہ ؓ سے شادی کی تو آپ حالت احرام میں نہیں تھے،اور جب آپ نے ان سے خلوت کی تب بھی آپ حالت احرام میں نہیں تھے،اور میں دونوں کے درمیان قاصد و واسطہ تھا۔احمد،ترمذی۔اور فرمایا: یہ حدیث حسن ہے۔صحیح،رواہ احمد و الترمذی۔