Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2720 (مشکوۃ المصابیح)
[2720] متفق علیہ، رواہ البخاري (2118) و مسلم (2884/8)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((يَغْزُو جَيْشٌ الْكَعْبَةَ فَإِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنَ الْأَرْضِ يُخْسَفُ بِأَوَّلِہِمْ وَآخِرِہِمْ)) . قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ وَكَيْفَ يُخْسَفُ بِأَوَّلِہِمْ وَآخِرِہِمْ وَفِيہِمْ أسواقُہم وَمن لَيْسَ مِنْہُم؟ قَالَ: ((يخسف وَآخِرِہِمْ ثُمَّ يُبْعَثُونَ عَلَی نِيَّاتِہِمْ))
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ایک لشکر کعبہ پر حملہ کرنے کا قصد کرے گا۔جب وہ بیداء کے مقام پر ہوں گے تو ان کے اول و آخر تمام فوجیوں کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔‘‘ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ان کے اول و آخر کو کیسے دھنسا دیا جائے گا،جبکہ ان میں ان کی رعایا بھی ہو گی،اور ایسے لوگ بھی ہوں گے جو ان میں سے نہیں ہوں گے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ان کے اول و آخر سب کو دھنسا دیا جائے گا اور پھر انہیں ان کی نیتوں کے مطابق اٹھایا جائے گا۔‘‘ متفق علیہ۔