Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2795 (مشکوۃ المصابیح)

[2795] رواہ مسلم (171 / 106)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُہُمُ اللہُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْہِمْ وَلَا يُزَكِّيہِمْ وَلَہُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ)) . قَالَ أَبُو ذَرٍّ: خَابُوا وَخَسِرُوا مَنْ ہُمْ يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: ((الْمُسْبِلُ وَالْمَنَّانٌ وَالْمُنَفِّقُ سِلْعَتَہُ بِالْحلف الْكَاذِب)) . رَوَاہُ مُسلم

ابوذر ؓ نبی سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اللہ روز قیامت تین قسم کے لوگوں سے کلام فرمائے گا نہ (نظر رحمت سے) اُن کی طرف دیکھے گا اور نہ ہی ان کا تزکیہ فرمائے گا اور اُن کے لیے دردناک عذاب ہو گا۔‘‘ ابوذر ؓ نے عرض کیا،وہ تو ناکام و نامراد ہو گئے،اللہ کے رسول! وہ کون لوگ ہیں؟ فرمایا:’’ازار لٹکانے والا،احسان جتلانے والا اور جھوٹی قسم سے اپنا سودا بیچنے والا۔‘‘ رواہ مسلم۔