Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2798 (مشکوۃ المصابیح)
[2798] صحیح، رواہ أبو داود (3326) و الترمذي (1208 وقال: حسن صحیح) و النسائي (14/7۔ 15ح 3829) و ابن ماجہ (2145)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن قيس بن أبي غَرزَة قَالَ: كُنَّا نُسَمَّی فِي عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ السَّمَاسِرَةَ فَمَرَّ بِنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فَسَمَّانَا بِاسْمٍ ہُوَ أَحْسَنُ مِنْہُ فَقَالَ: ((يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ إِنَّ الْبَيْعَ يَحْضُرُہُ اللَّغْوُ وَالْحَلِفُ فَشُوبُوہُ بِالصَّدَقَةِ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ
قیس بن ابی غرزہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں ہم (تاجروں) کو ’’بروکر‘‘ (دلال) کہا جاتا تھا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ایک ایسا نام دیا جو کہ اس سے بہتر تھا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تاجروں کی جماعت! بیع کرتے وقت لغو باتیں ہو جاتی ہیں اور قسمیں بھی ہوتی ہیں،لہذا تم اس کے ساتھ صدقہ کو شامل کر لیا کرو۔‘‘ صحیح،رواہ ابوداؤد و الترمذی و النسائی و ابن ماجہ۔