Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2799 (مشکوۃ المصابیح)
[2799] صحیح، رواہ الترمذي (1210) و ابن ماجہ (2146) و الدارمي (163/2 ح 2541)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن عبيد بنِ رفاعةَ عَنْ أَبِيہِ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((التُّجَّارُ يُحْشَرُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فُجَّارًا إِلَّا مَنِ اتَّقَی وَبَرَّ وَصَدَقَ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَابْن مَاجَہ
عبید بن رفاعہ اپنے والد سے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تاجروں کو فاجروں کے زمرے میں جمع کیا جائے گا بجز اس کے جس نے تقوی اختیار کیا،نیکی کی اور صدقہ کیا۔‘‘ صحیح،رواہ الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی۔