Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2802 (مشکوۃ المصابیح)
[2802] متفق علیہ، رواہ البخاري (2079) و مسلم (1532/47)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن حَكِيم بن حزَام قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا فَإِنْ صَدَقَا وَبَيَّنَا بُوِرَكَ لَہُمَا فِي بَيْعِہِمَا وَإِنْ كَتَمَا وَكَذَبَا مُحِقَتْ بَرَكَةُ بَيْعِہِمَا))
حکیم بن حزام ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’خریدو فروخت کرنے والوں کو جُدا ہونے تک اختیار باقی رہتا ہے،اگر انہوں نے سچ بولا اور (مال کے بارے میں) وضاحت کی تو ان دونوں کے لیے ان کی بیع میں برکت ڈال دی جاتی ہے اور اگر انہوں نے (مال کے نقص وغیرہ کو) چھپایا اور جھوٹ بولا تو ان کی بیع سے برکت ختم ہو جاتی ہے۔‘‘ متفق علیہ۔