Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2820 (مشکوۃ المصابیح)
[2820] إسنادہ حسن، رواہ مالک (624/2 ح 1353) والترمذي (1225 وقال: حسن صحیح) و أبو داود (3359) والنسائي (268/7۔ 269 ح 4549) و ابن ماجہ (2264)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ سُئِلَ عَنْ شِرَاءِ التَّمْرِ بِالرُّطَبِ فَقَالَ: ((أَيَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا يَبِسَ؟)) فَقَالَ: نَعَمْ فَنَہَاہُ عَنْ ذَلِكَ. رَوَاہُ مَالِكٌ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَہ
سعد بن ابی وقاص ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا،آپ سے تازہ کھجوروں کے بدلے میں چھوہارے خریدنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب کھجور خشک ہو جاتی ہے تو کیا وہ (وزن میں) کم ہو جاتی ہے؟‘‘ تو اس شخص نے عرض کی،جی ہاں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے اس سے منع فرمایا۔اسنادہ حسن،رواہ مالک و الترمذی و ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ۔