Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2833 (مشکوۃ المصابیح)

[2833] رواہ البخاري (3814)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَی قَالَ: قدمت الْمَدِينَة فَلَقِيت عبد اللہ بن سلا م فَقَالَ: إِنَّك بِأَرْض فِيہَا الرِّبَا فَاش إِذا كَانَ لَكَ عَلَی رَجُلٍ حَقٌّ فَأَہْدَی إِلَيْكَ حِمْلَ تَبْنٍ أَو حِملَ شعيرِ أَو حَبْلَ قَتٍّ فَلَا تَأْخُذْہُ فَإِنَّہُ رِبًا. رَوَاہُ الْبُخَارِيُّ

ابوبردہ بن ابوموسی ٰ بیان کرتے ہیں،میں مدینہ گیا تو میں نے عبداللہ بن سلام ؓ سے ملاقات کی تو انہوں نے فرمایا: تم ایسے ملک میں رہتے ہو جہاں سود عام ہے،جب تمہارا کسی آدمی پر کوئی حق ہو اور وہ گھاس کا ایک گٹھا یا جو یا جنگلی ہرے چارے کا ایک گٹھا بطور ہدیہ بھیجے تو اسے نہ لو کیونکہ وہ سود ہے۔رواہ البخاری۔