Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2866 (مشکوۃ المصابیح)
[2866] صحیح، رواہ الترمذي (1274 وقال: حسن غریب)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَجُلًا مِنْ كِلَابٍ سَأَلَ النَّبِيَّ ﷺ عَنْ عَسْبِ الْفَحْلِ فَنَہَاہُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّا نُطْرِقُ الْفَحْلَ فَنُكْرَمُ فَرَخَّصَ لَہُ فِي الْكَرَامَةِ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ
انس ؓ بیان کرتے ہیں کلاب قبیلے کے ایک آدمی نے نر سے جفتی کرانے کی اجرت کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا تو آپ نے اسے منع کیا،تو اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم تو جفتی کراتے ہیں لیکن (بن مانگے) ہدیہ کے طور پر ہمیں نوازا جاتا ہے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے ہدیۃً رکھنے کی اجازت دے دی۔صحیح،رواہ الترمذی۔