Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2870 (مشکوۃ المصابیح)

[2870] إسنادہ صحیح، رواہ الترمذي (1234) و أبو داود (3504) و النسائي (288/7 ح 4615)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا يَحِلُّ سَلَفٌ وَبَيْعٌ وَلَا شَرْطَانِ فِي بَيْعٍ وَلَا رِبْحُ مَا لَمْ يضمن وَلَا بيع مَا لَيْسَ عِنْدَكَ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: ہَذَا صَحِيح

عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’قرض اور بیع (ایک ساتھ) جائز ہے نہ ایک بیع میں دو شرطیں،اور نہ ہی اس چیز کا منافع جائز ہے جس کا ضامن نہیں اور اس چیز کی بیع بھی جائز نہیں جو تیرے پاس نہیں۔‘‘ ترمذی،ابوداؤ،نسائی۔اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث صحیح ہے۔اسنادہ صحیح،رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی۔