Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2871 (مشکوۃ المصابیح)
[2871] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (1242) و أبو داود (3354) والنسائي (281/7۔ 282 ح 4586) والدارمي (259/2 ح 2584)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنْتُ أَبِيعُ الْإِبِلَ بالنقيع بِالدَّنَانِيرِ فآخذ مَكَانہَا الدارہم وأبيع بِالدَّرَاہِمِ فَآخُذُ مَكَانَہَا الدَّنَانِيرَ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَہُ فَقَالَ: ((لَا بَأْسَ أَنْ تَأْخُذَہَا بِسِعْرِ يَوْمِہَا مَا لَمْ تَفْتَرِقَا وَبَيْنَكُمَا شَيْءٌ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ والدارمي
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،میں مقام نقیع پر اونٹوں کو دیناروں کے بدلے بیچا کرتا تھا اور ان کی جگہ درہم وصول کرتا تھا،اور کبھی درہموں میں بیچتا اور ان کی جگہ دینار وصول کرتا تھا،میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے آپ سے اس کا تذکرہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اگر تم اسی روز کی قیمت وصول کرو،اور جب تم دونوں جدا ہو تو تمہارے درمیان لین دین باقی نہ ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی و الدارمی۔