Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2880 (مشکوۃ المصابیح)

[2880] حسن، رواہ الترمذي (1270) و ابن ماجہ (2186) و الدارمي (250/2 ح 2552)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِذَا اخْتَلَفَ الْبَيِّعَانِ فَالْقَوْلُ قَوْلُ الْبَائِعِ وَالْمُبْتَاعُ بِالْخِيَارِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ مَاجَہْ وَالدَّارِمِيِّ قَالَ: ((الْبَيِّعَانِ إِذَا اخْتَلَفَا وَالْمَبِيعُ قَائِمٌ بِعَيْنِہِ وَلَيْسَ بَيْنَہُمَا بَيِّنَةٌ فَالْقَوْلُ مَا قَالَ الْبَائِعُ أَو يترادان البيع))

عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب خریدو فروخت کرنے والوں کے درمیان اختلاف ہو جائے تو بیچنے والے کی بات معتبر ہو گی،جبکہ خریدار کو اختیار حاصل ہو گا۔ترمذی،ابن ماجہ اور دارمی کی روایت میں ہے۔فرمایا:’’جب خریدو فروخت کرنے والوں کے درمیان اختلاف ہو جائے جبکہ فروخت شدہ چیز ویسے ہی موجود ہو اور ان دونوں کے پاس کوئی ثبوت نہ ہو تو بیچنے والے کی بات معتبر ہو گی،یا پھر وہ بیع واپس کر دیں گے۔‘‘ حسن،رواہ الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی۔