Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2905 (مشکوۃ المصابیح)
[2905] رواہ مسلم (1600/118)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أبي رَافع قَالَ: اسْتَسْلَفَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بَكْرًا فَجَاءَتْہُ إِبِلٌ مِنَ الصَّدَقَةِ قَالَ: أَبُو رَافِعٍ فَأَمَرَنِي أَنْ أَقْضِيَ الرَّجُلَ بَكْرَہُ فَقُلْتُ: لَا أَجِدُ إِلَّا جَمَلًا خِيَارًا رَبَاعِيًا فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أَعْطِہِ إِيَّاہُ فَإِنَّ خَيْرَ النَّاسِ أَحْسَنُہُمْ قَضَاءً)) . رَوَاہُ مُسلم
ابورافع ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک نو عمر اونٹ قرض لیا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس صدقہ کے اونٹ آئے تو ابورافع ؓ بیان کرتے ہیں،آپ نے مجھے حکم فرمایا کہ میں اس آدمی کو اس کے نو عمر اونٹ کا قرض اتار دوں،میں نے عرض کیا: تمام اونٹ بہترین قسم کے سات سال کی عمر کے ہیں،تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اسے یہی دے دو،کیونکہ بہترین شخص وہ ہے جو قرض ادا کرنے میں اچھا ہو۔‘‘ رواہ مسلم۔