Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2906 (مشکوۃ المصابیح)
[2906] متفق علیہ، رواہ البخاري (2306) و مسلم (1601/120)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا تَقَاضَی رَسُولَ اللہِ ﷺ فَأَغْلَظَ لَہُ فَہَمَّ أَصْحَابُہُ فَقَالَ: ((دَعُوہُ فَإِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالًا وَاشْتَرُوا لَہُ بَعِيرًا فَأَعْطُوہُ إِيَّاہُ)) قَالُوا: لَا نَجِدُ إِلَّا أَفْضَلَ مِنْ سِنِّہِ قَالَ: ((اشْتَرُوہُ فَأَعْطُوہُ إِيَّاہُ فَإِنَّ خَيْرَكُمْ أحسنكم قَضَاء))
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قرض کی واپسی کا تقاضا کیا تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سختی کی تو آپ کے صحابہ نے اسے مارنے کا ارادہ کیا،تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اسے چھوڑ دو،کیونکہ صاحب حق (قرض خواہ) باتیں کرنے کا حق رکھتا ہے،تم ایک اونٹ خرید کر اسے دے دو۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا: اس سے بڑی عمر کا اونٹ ملتا ہے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اسے ہی خرید کر اسے دے دو،کیونکہ تم میں سے بہترین وہ ہے جو تم میں سے قرض ادا کرنے میں بہتر ہے۔‘‘ متفق علیہ۔