Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2917 (مشکوۃ المصابیح)

[2917] ضعیف، انظر الحدیث الآتي، ذکرہ في مصابیح السنۃ (345/2 ح 2145) و منتقی الأخبار (365/2ح 2996)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَرُوِيَ أَنَّ مُعَاذًا كَانَ يَدَّانُ فَأَتَی غُرَمَاؤُہُ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَبَاعَ النَّبِيُّ ﷺ مَالَہُ كُلَّہُ فِي دَيْنِہِ حَتَّی قَامَ مُعَاذٌ بِغَيْرِ شَيْءٍ. مُرْسَلٌ ہَذَا لَفْظُ الْمَصَابِيحِ. وَلَمْ أَجِدْہُ فِي الْأُصُول إِلَّا فِي الْمُنْتَقی

مروی ہے کہ معاذ ؓ قرض لیا کرتے تھے،ان کے قرض خواہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں آئے (اور قرض کا مطالبہ کیا) تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کے قرض کی ادائیگی میں ان کا سارا مال فروخت کر دیا حتی کہ معاذ ؓ کے پاس کوئی چیز باقی نہ رہی۔روایت مرسل ہے۔یہ الفاظ مصابیح کے ہیں۔میں نے مثقیٰ کے سوا اسے اصول کی کتابوں میں نہیں پایا۔ضعیف۔