Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2923 (مشکوۃ المصابیح)
[2923] صحیح، رواہ الترمذي (1352 وقال: حسن صحیح) و ابن ماجہ (2353) [و أبو داود (3594) من حدیث أبي ھریرۃ رضي اللہ عنہ و سندہ حسن] ٭ سندہ ضعیف جدًا و للحدیث شواھد عند أبي داود وغیرہ وھو بھا صحیح .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن عَمْرو بن عَوْف الْمُزَنِيِّ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((الصُّلْحُ جَائِزٌ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ إِلَّا صُلْحًا حَرَّمَ حَلَالًا أَوْ أَحَلَّ حَرَامًا وَالْمُسْلِمُونَ عَلَی شُرُوطِہِمْ إِلَّا شَرْطًا حَرَّمَ حَلَالًا أَوْ أَحَلَّ حَرَامًا)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ وَأَبُو دَاوُدَ وَانْتَہَتْ رِوَايَتہ عِنْد قَوْلہ ((شروطہم))
عمرو بن عوف مزنی ؓ،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’مسلمانوں کے درمیان صلح جائز ہے،ایسی صلح کے سوا جو کسی حلال کو حرام کر دے یا کسی حرام کو حلال کر دے،اور اس شرط کے سوا جو حلال کو حرام کر دے یا حرام کو حلال کر دے،مسلمان اپنی شرطوں پر ثابت ہیں۔‘‘ ترمذی،ابن ماجہ،ابوداؤد اور ان کی روایت ((عَلیٰ شُرُوْطِھِمْ)) تک ہے۔صحیح،رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔