Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2922 (مشکوۃ المصابیح)
[2922] إسنادہ صحیح، رواہ أحمد (392/4 ح 19724) و أبو داود (2342)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي مُوسَی عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((إِنَّ أَعْظَمَ الذُّنُوبِ عِنْدَ اللہِ أَنْ يَلْقَاہُ بِہَا عَبْدٌ بَعْدَ الْكَبَائِرِ الَّتِي نَہَی اللہُ عَنْہَا أَنْ يَمُوتَ رَجُلٌ وَعَلَيْہِ دَيْنٌ لَا يَدَعُ لَہُ قَضَاءً)) . رَوَاہُ أَحْمد وَأَبُو دَاوُد
ابوموسی ؓ،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کبیرہ گناہوں کے بعد،اللہ کے ہاں سب سے بڑا گناہ جس سے اللہ نے منع فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ بندہ مرنے کے بعد اپنے رب سے اس حال میں ملاقات کرے کہ اس کے ذمہ قرض ہو اور وہ اس کی ادائیگی کے لیے کوئی چیز نہ چھوڑے۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ احمد و ابوداؤد۔