Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2929 (مشکوۃ المصابیح)
[2929] إسنادہ صحیح، رواہ أحمد (289/5۔ 290 ح 22860) و البغوي في شرح السنۃ (201/8 ح 2145) [والنسائي 314/7، 315ح 4688]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ جَحْشٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا بِفِنَاءِ الْمَسْجِدِ حَيْثُ يُوضَعُ الْجَنَائِز وَرَسُول اللہ جَالِسٌ بَيْنَ ظَہْرَيْنَا فَرَفَعَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بَصَرہ قبل السَّمَاء فَنظر ثُمَّ طَأْطَأَ بَصَرَہُ وَوَضَعَ يَدَہُ عَلَی جَبْہَتِہِ قَالَ: ((سُبْحَانَ اللہ سُبْحَانَ اللہ مَا نَزَلَ مِنَ التَّشْدِيدِ؟)) قَالَ: فَسَكَتْنَا يَوْمَنَا وَلَيْلَتَنَا فَلَمْ نَرَ إِلَّا خَيْرًا حَتَّی أَصْبَحْنَا قَالَ مُحَمَّدٌ: فَسَأَلْتُ رَسُولُ اللہِ ﷺ: مَا التَّشْدِيدُ الَّذِي نَزَلَ؟ قَالَ: ((فِي الدَّيْنِ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِہِ لَوْ أَنَّ رَجُلًا قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللہِ ثُمَّ عَاشَ ثُمَّ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللہِ ثُمَّ عَاشَ ثُمَّ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللہِ ثُمَّ عَاشَ وَعَلَيْہِ دَيْنٌ مَا دَخَلَ الْجَنَّةَ حَتَّی يُقْضَی دَيْنُہُ)) . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَفِي شَرْحِ السُّنَّةِ نَحْوَہُ
محمد بن عبداللہ بن جحش ؓ بیان کرتے ہیں،ہم مسجد کے صحن میں بیٹھے ہوئے تھے،جہاں جنازے رکھے جاتے تھے،جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے درمیان بیٹھے ہوئے تھے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آسمان کی طرف نظر اٹھا کر دیکھا پھر نظر کو جھکایا اور اپنا ہاتھ اپنی پیشانی پر رکھ کر (تعجب سے) فرمایا:’’سبحان اللہ! سبحان اللہ! کیسی سختی نازل ہوئی۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں،ہم دن بھر اور پوری رات خاموش رہے،اور ہم نے خیر ہی خیر دیکھی،حتی کہ صبح ہو گئی،محمد(راوی) بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا،وہ کون سا عذاب ہے جو نازل ہوا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’قرض کے بارے میں،اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے! اگر کوئی آدمی اللہ کی راہ میں شہید کر دیا جائے،وہ پھر زندہ ہو،پھر اللہ کی راہ میں شہید کر دیا جائے،پھر زندہ ہو،پھر اللہ کی راہ میں شہید کر دیا جائے،پھر زندہ ہو اور اس کے ذمے قرض ہو تو وہ جنت میں نہیں جائے گا،حتی کہ اس کا قرض ادا کر دیا جائے۔‘‘ احمد۔اور شرح السنہ میں اس کی مثل ہے۔اسنادہ صحیح،رواہ احمد و فی شرح السنہ۔