Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2935 (مشکوۃ المصابیح)

[2935] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (3632) ٭ محمد بن إسحاق بن یسار مدلس و لم أجد تصریح سماعہ .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: أَرَدْتُ الْخُرُوجَ إِلَی خَيْبَرَ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ فَسَلَّمْتُ عَلَيْہِ وَقُلْتُ: إِنِّي أَرَدْتُ الْخُرُوجَ إِلَی خَيْبَرَ فَقَالَ: ((إِذَا أَتَيْتَ وَكِيلِي فَخُذْ مِنْہُ خَمْسَةَ عَشَرَ وَسْقًا فَإِنِ ابْتَغَی مِنْكَ آيَةً فَضَعْ يدك علی ترقوتہ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

جابر ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے خیبر جانے کا ارادہ کیا تو میں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر سلام کیا اور عرض کیا میں خیبر جانے کا ارادہ رکھتا ہوں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب تم میرے وکیل کے پاس جاؤ تو اس سے پندرہ وسق کھجوریں لے لینا،اور اگر وہ تجھ سے کوئی نشانی طلب کرے تو اپنا ہاتھ اس کے حلق پر رکھ دینا۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔