Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2934 (مشکوۃ المصابیح)
[2934] سندہ ضعیف، رواہ الترمذي (1264 وقال: حسن غریب) و أبو داود (3535) و الدارمي (264/2 ح 2600) ٭ شریک القاضي مدلس و عنعن و قیس بن الربیع ضعیف ضعفہ الجمھور و للحدیث شواھد ضعیفۃ .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((أَدِّ الْأَمَانَةَ إِلَی مَنِ ائْتَمَنَكَ وَلَا تَخُنْ مَنْ خَانَكَ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالدَّارِمِيُّ
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص تمہارے پاس امانت رکھے تو تم امانت واپس کر دو،اور جو شخص تم سے خیانت کرے تو تم اس سے خیانت نہ کرو۔‘‘ سندہ ضعیف،رواہ الترمذی و ابوداؤد و الدارمی۔