Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2937 (مشکوۃ المصابیح)

[2937] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (1257) [و أبو داود: 3386] ٭ حبیب بن أبي ثابت مدلس و عنعن و ھو ’’شیخ من أھل المدینۃ‘‘ في روایۃ أبي داود (3386)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن حَكِيم بن حزَام أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ بَعَثَ مَعَہُ بِدِينَارٍ لِيَشْتَرِيَ لَہُ بِہِ أُضْحِيَّةً فَاشْتَرَی كَبْشًا بِدِينَارٍ وَبَاعَہُ بِدِينَارَيْنِ فَرَجَعَ فَاشْتَرَی أُضْحِيَّةً بِدِينَارٍ فَجَاءَ بِہَا وَبِالدِّينَارِ الَّذِي اسْتَفْضَلَ من الْأُخْرَی فَتصدق رَسُول اللہ صلی بِالدِّينَارِ فَدَعَا لَہُ أَنْ يُبَارَكَ لَہُ فِي تِجَارَتہ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

حکیم بن حزام ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے ایک دینار دے کر بھیجا تاکہ وہ اس سے آپ کے لیے قربانی خریدے،اس نے ایک دینار کا مینڈھا خریدا اور دو دینار میں بیچ دیا،وہ پھر واپس گیا اور ایک دینار کی قربانی خریدی،اور وہ قربانی کا جانور اور وہ دینار جو منافع ہوا تھا لے کر حاضر ہوا،تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے وہ دینار صدقہ کر دیا اور اس کے لیے دعا فرمائی،کہ اس کی تجارت میں برکت ڈال دی جائے۔اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی و ابوداؤد۔