Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2943 (مشکوۃ المصابیح)
[2943] متفق علیہ، رواہ البخاري (2627) و مسلم (2307/49)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن قَتَادَة قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ: كَانَ فَزَعٌ بِالْمَدِينَةِ فَاسْتَعَارَ النَّبِيُّ ﷺ فَرَسًا مِنْ أَبِي طَلْحَةَ يُقَالُ لَہُ: الْمَنْدُوبُ فَرَكِبَ فَلَمَّا رَجَعَ قَالَ: ((مَا رَأَيْنَا مِنْ شَيْءٍ وَإِن وَجَدْنَاہُ لبحرا))
قتادہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے انس ؓ کو بیان کرتے ہوئے سنا: مدینہ میں (دشمن کی آمد کا) شور سا اٹھا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابوطلحہ ؓ سے مندوب نامی گھوڑا مستعار لیا اور اس پر سوار ہو گئے،جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس تشریف لائے تو فرمایا:’’ہم نے کوئی چیز نہیں دیکھی،البتہ ہم نے (تیز رفتاری میں) اسے سمندر پایا۔‘‘ متفق علیہ۔