Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2944 (مشکوۃ المصابیح)

[2944] إسنادہ حسن، رواہ أحمد (356/3 ح 14900) و الترمذي (1378) و أبو داود (3073)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن سعيد بْنِ زَيْدٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ قَالَ: ((من أحيی أَرْضًا مَيْتَةً فَہِيَ لَہُ وَلَيْسَ لِعِرْقٍ ظَالِمٍ حق)) . رَوَاہُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد

سعید بن زید ؓ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص بنجر زمین کو آباد کرے تو وہ اسی کی ہے جبکہ رگ ظالم کا کوئی حق نہیں۔‘‘ (غیر کی زمین میں کاشتکاری کا کوئی حق نہیں) اسنادہ حسن،رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد۔