Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3026 (مشکوۃ المصابیح)

[3026] صحیح، رواہ الترمذي (2487)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْمَدِينَةَ أَتَاہُ الْمُہَاجِرُونَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ مَا رَأَيْنَا قَوْمًا أَبْذَلَ مِنْ كَثِيرٍ وَلَا أَحْسَنَ مُوَاسَاةً مِنْ قَلِيلٍ مِنْ قَوْمٍ نَزَلْنَا بَيْنَ أَظْہُرِہِمْ: لَقَدْ كَفَوْنَا المؤونة وَأَشْرَكُونَا فِي الْمَہْنَأِ حَتَّی لَقَدْ خِفْنَا أَنْ يَذْہَبُوا بِالْأَجْرِ كُلِّہِ فَقَالَ: ((لَا مَا دَعَوْتُمُ اللہَ لَہُمْ وَأَثْنَيْتُمْ عَلَيْہِمْ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَہُ

انس ؓ بیان کرتے ہیں،جب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مدینہ تشریف لائے تو مہاجر صحابہ کرام آپ کے پاس آئے اور عرض کیا: اللہ کے رسول!ہم جس قوم کے ہاں قیام پذیر ہیں وہ مال کثیر ہونے کی صورت میں بہت زیادہ خرچ کرنے والے اور مال قلیل ہونے کی صورت میں بہترین غم خوار ہونے میں اپنی مثال نہیں رکھتے،انہوں نے ہمیں کام کرنے سے روک رکھا ہے اور منفعت میں برابر شریک کر رکھا ہے۔حتی کہ ہمیں تو اندیشہ ہے کہ سارا اجر وہی لے جائیں گے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب تک تم ان کے لیے اللہ سے دعائیں کرتے رہو گے اور ان کی تعریف کرتے رہو گے تو ایسے نہیں ہو گا۔‘‘ ترمذی،اور انہوں نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔صحیح،رواہ الترمذی۔