Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3033 (مشکوۃ المصابیح)
[3033] متفق علیہ، رواہ البخاري (2429) و مسلم (1722/142)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَسَأَلَہُ عَنِ اللُّقَطَةِ فَقَالَ: ((اعْرِفْ عِفَاصَہَا وَوِكَاءَہَا ثُمَّ عَرِّفْہَا سَنَةً فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُہَا وَإِلَّا فَشَأْنُكَ بِہَا)) . قَالَ: فَضَالَّةُ الْغَنَمِ؟ قَالَ: ((ہِيَ لَكَ أَوْ لِأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ)) قَالَ: فَضَالَّةُ الْإِبِل؟ قَالَ: ((مَالك وَلَہَا؟ مَعَہَا سِقَاؤُہَا وَحِذَاؤُہَا تَرِدُ الْمَاءَ وَتَأْكُلُ الشَّجَرَ حَتَّی يَلْقَاہَا رَبُّہَا)) . مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ. وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ: فَقَالَ: ((عَرِّفْہَا سَنَةً ثُمَّ اعْرِفْ وِكَاءَہَا وَعِفَاصَہَا ثُمَّ اسْتَنْفِقَ بِہَا فَإِنْ جَاءَ رَبہَا فأدہا إِلَيْہِ))
زید بن خالد ؓ بیان کرتے ہیں،ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے آپ سے لقطہ کے بارے میں دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اس (ملنے والی چیز) کی تھیلی اور اسے باندھنے والی رسی کی پہچان رکھ،پھر ایک سال تک اس کا اعلان کر،اگر اس کا مالک آ جائے تو ٹھیک ورنہ تو اسے اپنے استعمال میں لے آ۔‘‘ اس نے گم شدہ بکری کے بارے میں مسئلہ دریافت کیا تو فرمایا:’’(اسے پکڑ لے) وہ تیرے لیے ہے یا تیرے کسی بھائی کے لیے یا پھر بھیڑیے کے لیے۔‘‘ اس نے گم شدہ اونٹ کے بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تجھے اس سے کیا سروکار؟ (پانی کا) مشکیزہ اس کے پاس اور پاؤں اس کے مضبوط ہیں (پیاس لگنے پر) گھاٹ پر آئے گا اور درخت کے پتے کھائے گا حتی کہ اس کا مالک اس تک پہنچ جائے گا۔‘‘ متفق علیہ۔اور مسلم کی روایت میں ہے:’’آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ایک سال تک اس کا اعلان کر۔پھر اس چیز کو باندھنے والی رسی اور اس کی تھیلی کی پہچان رکھ،پھر اسے استعمال میں لا۔البتہ اگر اس کا مالک آ جائے تو پھر اسے اتنی قیمت ادا کر۔‘‘