Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3032 (مشکوۃ المصابیح)

[3032] ضعیف، رواہ البیھقي فی الدعوات الکبیر (234/2 ح 463) ٭ فیہ عبد الرحمٰن بن یحیی بن سعید العذري: متروک فالسند ضعیف جدًا، و خالفہ عبد اللہ بن وھب فرواہ عن یونس بن یزید الأیلي عن الزھري مرسلاً وھو الصواب .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ إِذَا أُتِيَ بِبَاكُورَةِ الْفَاكِہَةِ وَضَعَہَا عَلَی عَيْنَيْہِ وَعَلَی شَفَتَيْہِ وَقَالَ: ((اللہُمَّ كَمَا أَرَيْتَنَا أَوَّلَہُ فَأَرِنَا آخِرَہُ)) ثُمَّ يُعْطِيہَا مَنْ يَكُونُ عِنْدَہُ مِنَ الصِّبْيَانِ. رَوَاہُ الْبَيْہَقِيّ فِي الدَّعْوَات الْكَبِير

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ جب پہلا پہلا پھل آپ کی خدمت میں پیش کیا جاتا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اسے اپنی آنکھوں اور ہونٹوں پر لگاتے اور دعا فرماتے:’’اے اللہ! جس طرح تو نے ہمیں اس کا آغاز دکھایا ہے اسی طرح ہمیں اس کا اختتام بھی دکھانا۔پھر آپ اسے اپنے پاس بیٹھے ہوئے کسی بچے کو دے دیتے۔ضعیف،رواہ البیھقی فی الدعوات الکبیر۔