Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3037 (مشکوۃ المصابیح)

[3037] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (1714)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي سعيد الْخُدْرِيّ: أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ وَجَدَ دِينَارًا فَأتی بِہِ فَاطِمَة رَضِي اللہ عَنْہَا فَسَأَلَ عَنْہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((ہَذَا رِزْقُ اللہِ)) فَأَكَلَ مِنْہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَأكل عَليّ وَفَاطِمَة رَضِي اللہ عَنْہُمَا فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ أَتَتِ امْرَأَةٌ تَنْشُدُ الدِّينَارَ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((يَا عَلِيُّ أَدِّ الدِّينَارَ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ علی بن ابی طالب ؓ کو ایک دینار ملا وہ اسے فاطمہ ؓ کے پاس لے آئے اور اس بارے میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے مسئلہ دریافت کیا تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’یہ تو اللہ کا رزق ہے۔‘‘ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم،علی ؓ اور فاطمہ ؓ نے اس میں سے کھایا۔جب اگلا روز ہوا تو ایک عورت دینار کا اعلان کرتی ہوئی آئی تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’علی! دینار واپس کرو۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ ابوداؤد۔