Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3094 (مشکوۃ المصابیح)
[3094] ضعیف، رواہ ابن ماجہ (1862) ٭ سلام بن سوار: ضعیف، و کثیر بن سلیم: ضعیف جدًا، و قال ابن حبان: ’’یروي عن أنس ما لیس منہ حدیثہ و یضع علیہ‘‘ وأوردہ ابن الجوزي فی الموضوعات (261/2) فالسند ضعیف جدًا و لہ شاھد عند البخاري فی التاریخ الکبیر (404/8) بدون سند واللہ أعلم بحالہ .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ أَرَادَ أَنْ يَلْقَی اللہ طَاہِرا مطہراً فليتزوج الْحَرَائِر)) . رَوَاہُ ابْن مَاجَہ
انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص پاکیزہ حالت میں اللہ سے ملاقات کرنے کا خواہش مند ہو تو اسے آزاد عورتوں سے شادی کرنی چاہیے۔‘‘ ضعیف،رواہ ابن ماجہ۔