Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3102 (مشکوۃ المصابیح)
[3102] متفق علیہ، رواہ البخاري (5232) و مسلم (2172/20)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِيَّاكُمْ وَالدُّخُولَ عَلَی النِّسَاءِ فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللہِ أَرَأَيْتَ الْحَمْوَ؟ قَالَ: ((الْحَمْوُ الْمَوْتُ))
عقبہ بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’عورتوں کے پاس جانے سے بچو۔‘‘ کسی آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! دیور کے بارے میں بتائیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’دیور تو موت ہے۔‘‘ متفق علیہ۔