Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3103 (مشکوۃ المصابیح)
[3103] رواہ مسلم (2206/72)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن جَابِرٍ: أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ اسْتَأْذَنَتْ رَسُولَ اللہِ فِي الْحِجَامَةِ فَأَمَرَ أَبَا طَيْبَةَ أَنْ يَحْجُمَہَا قَالَ: حَسِبْتُ أَنَّہُ كَانَ أَخَاہَا مِنَ الرَّضَاعَةِ أَو غُلَاما لم يَحْتَلِم. رَوَاہُ مُسلم
جابر ؓ سے روایت ہے کہ ام سلمہ ؓ نے پچھنے لگوانے کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجازت طلب کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابوطیبہ کو حکم فرمایا کہ وہ انہیں پچھنے لگائے،راوی بیان کرتے ہیں،میرا خیال ہے کہ وہ (ابوطیبہ) ام سلمہ ؓ کے رضاعی بھائی تھے یا نابالغ لڑکے تھے۔رواہ مسلم۔