Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3126 (مشکوۃ المصابیح)
[3126] متفق علیہ، رواہ البخاري (6968) و مسلم (1419/64)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا تُنْكَحُ الْأَيِّمُ حَتَّی تُسْتَأْمَرَ وَلَا تُنْكَحُ الْبِكْرُ حَتَّی تُسْتَأْذَنَ)) . قَالُوا: يَا رَسُول اللہ وَكَيف إِذْنہَا؟ قَالَ: ((أَن تسكت))
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’بیوہ عورت کا نکاح نہ کیا جائے جب تک اس سے مشاورت نہ کر لی جائے،اور کنواری عورت کا نکاح نہ کیا جائے جب تک اس سے اجازت نہ لی جائے۔‘‘ صحابہ کرام نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اور اس کی اجازت کس طرح ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اس کا خاموش رہنا اجازت ہے۔‘‘ متفق علیہ۔