Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3170 (مشکوۃ المصابیح)

[3170] رواہ مسلم (33/ 1456)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَوْمَ حُنَيْنٍ بَعَثَ جَيْشًا إِلَی أَوْطَاسٍ فَلَقُوا عَدُوًّا فَقَاتَلُوہُمْ فَظَہَرُوا عَلَيْہِمْ وَأَصَابُوا لَہُمْ سَبَايَا فَكَأَنَّ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ تَحَرَّجُوا مِنْ غِشْيَانِہِنَّ مِنْ أَجْلِ أَزْوَاجِہِنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَأَنْزَلَ اللہُ تَعَالَی فِي ذَلِكَ (وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاء إِلَّا مَا ملكت أَيْمَانكُم) أَيْ فَہُنَّ لَہُمْ حَلَالٌ إِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُہُنَّ. رَوَاہُ مُسلم

ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حنین کے دن اوطاس کی طرف ایک لشکر روانہ کیا تو ان کا دشمن سے آمنا سامنا ہوا،انہوں نے ان سے قتال کیا اور وہ ان پر غالب آ گئے اور انہوں نے کچھ خواتین گرفتار کر لیں،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بعض صحابہ نے ان لونڈیوں سے ان کے مشرک خاوندوں کے موجود ہونے کی وجہ سے،جماع کرنے میں حرج محسوس کیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کے متعلق یہ آیت نازل فرمائی:’’اور شادی شدہ عورتیں (تم پر حرام کی گئی ہیں) مگر تمہاری لونڈیاں۔‘‘ یعنی جب ان کی عدت مکمل ہو جائے تو پھر وہ تمہارے لیے حلال ہیں۔رواہ مسلم۔