Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3183 (مشکوۃ المصابیح)

[3183] متفق علیہ، رواہ البخاري (4528) و مسلم (117/ 1435)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَتِ الْيَہُودُ تَقُولُ: إِذَا أَتَی الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ مِنْ دُبُرِہَا فِي قُبُلِہَا كَانَ الْوَلَد أَحول فَنزلت: (نساوكم حرث لكم فَأتوا حَرْثكُمْ أَنی شِئْتُم)

جابر ؓ بیان کرتے ہیں،یہود کہا کرتے تھے،جب آدمی اپنی بیوی سے اس کی پچھلی جانب سے اس کی اندام نہانی میں جماع کرے تو بچہ بھینگا پیدا ہوتا ہے۔اس پر یہ آیت نازل ہوئی:’’تمہاری عورتیں تمہاری کھیتی ہیں،تم جیسے چاہو اپنی کھیتی کو آؤ۔‘‘ متفق علیہ۔