Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3185 (مشکوۃ المصابیح)
[3185] رواہ مسلم (1439/139)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ قَالَ: إِنَّ رَجُلًا أَتَی رَسُولَ اللہِ ﷺ فَقَالَ: إِن لي جَارِيَةً ہِيَ خَادِمَتُنَا وَأَنَا أَطُوفُ عَلَيْہَا وَأَكْرَہُ أَنْ تَحْمِلَ فَقَالَ: ((اعْزِلْ عَنْہَا إِنْ شِئْتَ فَإِنَّہُ سَيَأْتِيہَا مَا قُدِّرَ لَہَا)) . فَلَبِثَ الرَّجُلُ ثمَّ أَتَاہُ فَقَالَ: إِن الْجَارِيَة قد حبلت فَقَالَ: ((قَدْ أَخْبَرْتُكَ أَنَّہُ سَيَأْتِيہَا مَا قُدِّرَ لَہَا)) . رَوَاہُ مُسلم
جابر ؓ بیان کرتے ہیں،ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا: میری ایک لونڈی ہے وہ ہماری خادمہ ہے اور میں اس سے جماع کرتا ہوں جبکہ میں ناپسند کرتا ہوں کہ وہ حاملہ ہو،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اگر تم چاہو تو اس سے عزل کرو،کیونکہ جو اس کے مقدر میں ہے وہ اسے مل کر رہے گا۔‘‘ کچھ مدت گزری تو وہ آدمی پھر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا: لونڈی تو حاملہ ہو گئی ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’میں نے تمہیں بتا دیا تھا کہ اس کے مقدر میں جو کچھ ہے وہ اسے مل کر رہے گا۔‘‘ رواہ مسلم۔