Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3188 (مشکوۃ المصابیح)
[3188] رواہ مسلم (1443/143)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ: أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ: إِنِّي أعزل عَن امْرَأَتي. فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم: ((لم تفعل ذَلِك؟)) فَقَالَ الرَّجُلُ: أَشْفِقُ عَلَی وَلَدِہَا. فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَوْ كَانَ ذَلِكَ ضاراً ضرّ فَارس وَالروم)) . رَوَاہُ مُسلم
سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔اس نے عرض کیا: میں اپنی بیوی سے عزل کرتا ہوں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا:’’تم یہ کیوں کرتے ہو؟‘‘ اس آدمی نے عرض کیا: مجھے اس کے بچے (حمل یا شیر خوار) کے متعلق اندیشہ ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اگر یہ (جماع) مضر ہوتا تو یہ فارسیوں اور رومیوں کے لیے مضر ہوتا۔‘‘ رواہ مسلم۔