Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3234 (مشکوۃ المصابیح)
[3234] رواہ مسلم (41۔ 1460/42)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ حِين تَزَوَّجَ أُمَّ سَلَمَةَ وَأَصْبَحَتْ عِنْدَہُ قَالَ لَہَا: ((لَيْسَ بِكِ عَلَی أَہْلِكِ ہَوَانٌ إِنْ شِئْتِ سَبَّعْتُ عِنْدَكِ وَسَبَّعْتُ عِنْدَہُنَّ وَإِنْ شِئْتِ ثَلَّثْتُ عِنْدَكِ وَدُرْتُ)) . قَالَتْ: ثَلِّثْ. وَفِي رِوَايَةٍ: إِنَّہُ قَالَ لَہَا: ((لِلْبِكْرِ سَبْعٌ وَلِلثَّيِّبِ ثَلَاثٌ)) . رَوَاہُ مُسلم
ابوبکر بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ام سلمہ ؓ سے شادی کی اور وہ آپ کے ہاں اقامت گزیں ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا:’’ایسی بات نہیں ہے کہ تیری میرے ہاں عزت نہیں ہے بلکہ اگر تم چاہو تو میں تمہارے ہاں سات راتیں قیام کرتا ہوں اور پھر میں ان کے ہاں بھی سات راتیں قیام کروں گا،اور اگر تم چاہو تو میں تمہارے ہاں تین راتیں قیام کرتا ہوں اور پھر باقیوں کے پاس جاتا ہوں۔‘‘ انہوں (ام سلمہ ؓ) نے عرض کیا،آپ تین راتیں قیام کریں۔اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا:’’کنواری کے لیے سات راتیں ہیں اور بیوہ / مطلقہ کے لیے تین راتیں ہیں۔‘‘ رواہ مسلم۔