Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3246 (مشکوۃ المصابیح)

[3246] متفق علیہ، رواہ البخاري (3237) و مسلم (1436/122)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِذَا دَعَا الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ إِلَی فِرَاشِہِ فَأَبَتْ فَبَاتَ غَضْبَانَ لَعَنَتْہَا الْمَلَائِكَةُ حَتَّی تُصْبِحَ)) . مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ. وَفِي رِوَايَةٍ لَہُمَا قَالَ: ((وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ مَا مِنْ رَجُلٍ يَدْعُو امْرَأَتَہُ إِلَی فِرَاشِہِ فَتَأْبَی عَلَيْہِ إِلَّا كَانَ الَّذِي فِي السَّمَاءِ ساخطا عَلَيْہَا حَتَّی يرضی عَنْہَا))

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب آدمی اپنی اہلیہ کو اپنے بستر پر بلائے اور وہ انکار کر دے اور وہ (خاوند) ناراضی میں سو جائے تو صبح ہونے تک فرشتے اس (عورت) پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں۔‘‘ بخاری،مسلم۔ اور صحیحین کی ہی روایت میں ہے: آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جب کوئی آدمی اپنی اہلیہ کو اپنے بستر پر بلائے اور وہ اس پر انکار کر دے تو آسمان والی ذات (اللہ تعالیٰ) اس پر ناراض ہو جاتی ہے حتی کہ وہ (خاوند) اس سے راضی ہو جائے۔‘‘ متفق علیہ۔