Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3245 (مشکوۃ المصابیح)
[3245] متفق علیہ، رواہ البخاري (5228) ومسلم (2439/80)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہَا قَالَتْ: قَالَ لِي رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنِّي لأعْلم إِذا كنت عني راضية وَإِذا كنت عني غَضْبَی)) فَقُلْتُ: مِنْ أَيْنَ تَعْرِفُ ذَلِكَ؟ فَقَالَ: إِذَا كُنْتِ عَنِّي رَاضِيَةً فَإِنَّكَ تَقُولِينَ: لَا وَرَبِّ مُحَمَّدٍ وَإِذَا كُنْتِ عَلَيَّ غَضْبَی قُلْتِ: لَا وَرَبِّ إِبْرَاہِيمَ . قَالَتْ: قُلْتُ: أَجَلْ وَاللہِ يَا رَسُولَ اللہِ مَا أَہْجُرُ إِلَّا اسْمَكَ
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا:’’جب تم مجھ سے راضی ہوتی ہو تو مجھے پتہ چل جاتا ہے اور اسی طرح جب تم مجھ سے ناراض ہوتی ہو تو تب بھی مجھے پتہ چل جاتا ہے۔‘‘ میں نے عرض کیا: آپ یہ کیسے پہچانتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب تم مجھ سے راضی ہوتی ہو تو تم کہتی ہو: محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب کی قسم! اور جب تم مجھ سے ناراض ہوتی ہو تو تم کہتی ہو: ابراہیم ؑ کے رب کی قسم! حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں: میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! بالکل ٹھیک ہے،میں صرف آپ کا نام ہی چھوڑتی ہوں۔متفق علیہ۔