Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3300 (مشکوۃ المصابیح)

[3300] سندہ ضعیف، رواہ أبو داود (2213) و ابن ماجہ (2062) والدارمي (162/2۔ 163 ح 2278) ٭ ابن إسحاق مدلس و عنعن .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وروی أَبُو دَاوُد وابنُ مَاجَہ والدارمي عَن سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ صَخْرٍ نحوَہ قَالَ: كنتُ امْرأ أُصِيبُ مِنَ النِّسَاءِ مَا لَا يُصِيبُ غَيْرِي وَفِي روايتہِما أَعنِي أَبُو دَاوُدَ وَالدَّارِمِيَّ: ((فَأَطْعِمْ وَسْقًا مِنْ تَمْرٍ بَيْنَ سِتِّينَ مِسْكينا))

ابوداؤد،ابن ماجہ اور دارمی نے سلیمان بن یسار کے طریق سے سلمہ بن صخر سے اسی طرح روایت کیا ہے،انہوں نے کہا: مجھے جس قدر عورتوں سے لگاؤ تھا اتنا لگاؤ میرے سوا کسی کو نہ تھا۔اور ان دونوں یعنی ابوداؤد اور دارمی کی روایت میں ہے:’’ایک وسق (ساٹھ صاع) کھجوریں ساٹھ مسکینوں کو کھلاؤ۔‘‘ سندہ ضعیف،رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ و الدارمی۔