Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3308 (مشکوۃ المصابیح)

[3308] رواہ مسلم (1498/16)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ: لَوْ وَجَدْتُ مَعَ أَہْلِي رَجُلًا لَمْ أَمَسَّہُ حَتَّی آتِيَ بِأَرْبَعَةِ شُہَدَاءَ؟ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((نَعَمْ)) قَالَ: كَلَّا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ إِنْ كُنْتُ لَأُعَاجِلُہُ بِالسَّيْفِ قَبْلَ ذَلِكَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((اسْمَعُوا إِلَی مَا يَقُولُ سَيِّدُكُمْ إِنَّہُ لَغَيُورٌ وَأَنَا أَغْيَرُ مِنْہُ وَاللہ أغير مني)) . رَوَاہُ مُسلم

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،سعد بن عبادہ ؓ نے عرض کیا اگر میں کسی آدمی کو اپنی بیوی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پاؤں تو کیا میں اس (آدمی) کو ہاتھ نہ لگاؤں حتی کہ میں چار گواہ لاؤں؟ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ہاں!‘‘ انہوں نے عرض کیا،ہرگز نہیں،اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! اگر میرے ساتھ ایسا ہوا تو میں اس (گواہی) سے پہلے ہی تلوار کے ذریعے اس کا کام تمام کر دوں گا۔رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اپنے سردار کی بات غور سے سنو،کیونکہ وہ غیور شخص ہے،اور میں اس سے زیادہ غیور ہوں جبکہ اللہ مجھ سے زیادہ غیور ہے۔‘‘ رواہ مسلم۔