Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3309 (مشکوۃ المصابیح)

[3309] متفق علیہ، رواہ البخاري (7416) و مسلم (1499/17)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ الْمُغِيرَةَ قَالَ: قَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ: لَوْ رَأَيْتُ رَجُلًا مَعَ امْرَأَتِي لَضَرَبْتُہُ بِالسَّيْفِ غَيْرَ مُصْفِحٍ فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَقَالَ: ((أَتَعْجَبُونَ مِنْ غَيْرَةِ سَعْدٍ؟ وَاللہِ لَأَنَا أَغْيَرُ مِنْہُ وَاللہُ أَغْيَرُ مِنِّي وَمِنْ أَجْلِ غَيْرَةِ اللہِ حَرَّمَ اللہُ الْفَوَاحِشَ مَا ظَہَرَ مِنْہَا وَمَا بَطَنَ وَلَا أَحَدَ أَحَبُّ إِلَيْہِ الْعُذْرُ مِنَ اللہِ مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ بَعَثَ الْمُنْذِرِينَ وَالْمُبَشِّرِينَ وَلَا أَحَدَ أَحَبُّ إِلَيْہِ الْمِدْحَةُ مِنَ اللہِ وَمِنْ أَجْلِ ذَلِكَ وَعَدَ اللہُ الْجَنَّةَ))

مغیرہ ؓ بیان کرتے ہیں،سعد بن عبادہ ؓ نے کہا: اگر میں اپنی بیوی کے ساتھ کسی آدمی کو (حالتِ زنا میں) دیکھ لوں تو میں تلوار کی دھار کے ساتھ اسے قتل کر دوں۔یہ بات رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تک پہنچی تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کیا تم سعد کی غیرت سے تعجب کرتے ہو؟ اللہ کی قسم! میں اس سے زیادہ غیرت مند ہوں اور اللہ مجھ سے زیادہ غیرت مند ہے،اور اللہ نے اپنی غیرت ہی کے باعث ظاہری اور باطنی بے حیائی کو حرام قرار دیا ہے،اور اللہ سے زیادہ کوئی شخص عذر پسند نہیں کرتا اسی لیے تو اس نے آگاہ کرنے والے اور خوشخبری سنانے والے (انبیاء ؑ) مبعوث فرمائے،اور اللہ سے بڑھ کر کوئی شخص مدح کو پسند نہیں کرتا،اسی لیے تو اللہ نے جنت کا وعدہ کیا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔