Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3319 (مشکوۃ المصابیح)
[3319] حسن، رواہ أحمد (445/5، 446 ح 24148، 24149، 24153) و أبو داود (2659) والنسائي (5/ 78۔ 79 ح 2559)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن جابرِ بنِ عتيكٍ أَنَّ نَبِيَّ اللہِ ﷺ قَالَ: ((مَنْ الْغَيْرَةِ مَا يُحِبُّ اللہُ وَمِنْہَا مَا يُبْغِضُ اللہُ فَأَمَّا الَّتِي يُحِبُّہَا اللہُ فَالْغَيْرَةُ فِي الرِّيبَةِ وَأَمَّا الَّتِي يُبْغِضُہَا اللہُ فَالْغَيْرَةُ فِي غَيْرِ رِيبَةٍ وَإِنَّ مِنَ الْخُيَلَاءِ مَا يُبْغِضُ اللہُ وَمِنْہَا مَا يُحِبُّ اللہُ فَأَمَّا الْخُيَلَاءُ الَّتِي يُحِبُّ اللہُ فَاخْتِيَالُ الرَّجُلِ عِنْدَ الْقِتَالِ وَاخْتِيَالُہُ عِنْدَ الصَّدَقَةِ وَأَمَّا الَّتِي يُبْغِضُ اللہُ فَاخْتِيَالُہُ فِي الْفَخْرِ)) وَفِي رِوَايَةٍ: ((فِي الْبَغْيِ)) . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ
جابر بن عتیک ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’غیرت کی ایک قسم ایسی ہے جسے اللہ پسند کرتا ہے اور ایک قسم ایسی ہے جسے اللہ پسند نہیں فرماتا،رہی وہ جسے اللہ پسند فرماتا ہے،وہ ہے جو مقام شک میں ہو،اور رہی وہ جسے اللہ ناپسند فرماتا ہے وہ غیرت ہے جو غیر شک (گمان) میں ہو۔اور فخر کی ایک ایسی قسم ہے جسے اللہ ناپسند کرتا ہے،اور ایک ایسی قسم ہے جسے اللہ پسند فرماتا ہے رہا وہ فخر جسے اللہ پسند فرماتا ہے وہ آدمی کا قتال (جہاد) اور صدقہ کے وقت فخر کرنا ہے،اور رہا وہ جسے اللہ ناپسند فرماتا ہے تو وہ نسب میں فخر کرنا ہے۔‘‘ اور دوسری روایت میں ہے:’’ظلم میں فخر کرنا۔‘‘ حسن،رواہ احمد و ابوداؤد و النسائی۔