Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3350 (مشکوۃ المصابیح)
[3350] رواہ مسلم (70/124، 69/122)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ جَرِيرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِذَا أَبَقَ الْعَبْدُ لَمْ تُقْبَلْ لَہُ صَلَاةٌ)) . وَفِي رِوَايَةٍ عَنْہُ قَالَ: ((أَيّمَا عبد أبق فقد بَرِئت مِنْہُ الذِّمَّةُ)) . وَفِي رِوَايَةٍ عَنْہُ قَالَ: ((أَيُّمَا عَبْدٍ أَبَقَ مِنْ مَوَالِيہِ فَقَدْ كَفَرَ حَتَّی يَرْجِعَ إِلَيْہِم)) . رَوَاہُ مُسلم
جریر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب غلام فرار ہو جاتا ہے تو اس کی نماز قبول نہیں کی جاتی۔‘‘ اور انہی سے ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو غلام فرار ہو جاتا ہے تو اس سے ذمہ ختم ہو جاتا ہے۔‘‘ اور انہی سے ایک اور روایت میں ہے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو غلام اپنے مالکوں سے فرار ہو جائے تو اس نے کفر کیا حتی کہ وہ ان کے پاس لوٹ آئے۔‘‘ رواہ مسلم۔