Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3353 (مشکوۃ المصابیح)

[3353] رواہ مسلم (1659/35)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: كُنْتُ أَضْرِبُ غُلَامًا لِي فَسَمِعْتُ مِنْ خَلْفِي صَوْتًا: ((اعْلَمْ أَبَا مَسْعُودٍ لَلَّہُ أَقْدَرُ عَلَيْكَ مِنْكَ عَلَيْہِ)) فَالْتَفَتُّ فَإِذَا ہُوَ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ ہُوَ حُرٌّ لِوَجْہِ اللہِ فَقَالَ: ((أَمَا لَوْ لَمْ تَفْعَلْ لَلَفَحَتْكَ النَّارُ أَوْ لَمَسَّتْكَ النَّارُ)) . رَوَاہُ مُسلم

ابومسعود انصاری ؓ بیان کرتے ہیں،میں اپنے غلام کو مار رہا تھا اسی دوران میں نے اپنے پیچھے سے ایک آواز سنی:’’ابومسعود! جان لو،اللہ تم پر اس سے کہیں زیادہ قدرت رکھتا ہے جتنی تم اس پر قدرت رکھتے ہو۔‘‘ میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تھے،میں نے عرض کیا،اللہ کے رسول! وہ اللہ کی رضا کی خاطر آزاد ہے۔آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’سن لو! اگر تم ایسا نہ کرتے تو تمہیں جہنم کی آگ جلاتی‘‘ یا (فرمایا):’’تمہیں آگ چھوتی۔‘‘ رواہ مسلم۔