Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3360 (مشکوۃ المصابیح)

[3360] إسنادہ ضعیف جدًا، رواہ الترمذي (1950) و البیھقي في شعب الإیمان (8584) ٭ أبو ھارون العبدي متروک و منھم من کذبہ، شیعي .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِذَا ضَرَبَ أَحَدُكُمْ خَادِمَہُ فَذَكَرَ اللہَ فَارْفَعُوا أَيْدِيَكُمْ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَالْبَيْہَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَانِ لَكِنْ عِنْدَہُ ((فَلْيُمْسِكْ)) بدل ((فارفعوا أَيْدِيكُم))

ابوسعید ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب تم میں سے کوئی اپنے خادم کو مارے اور وہ اللہ کا واسطہ دے تو تم اپنا ہاتھ اٹھا لو (نہ مارو)۔‘‘ ترمذی،بیہقی فی شعیب الایمان،لیکن اس میں ’’اپنا ہاتھ اٹھا لو‘‘ کے بجائے ’’روک لو‘‘ کے الفاظ ہیں۔اسنادہ ضعیف جذا،رواہ الترمذی و البیھقی فی شعب الایمان۔